أخبرنا أبو علي الحسين بن علي الحافظ، أخبرنا علي بن العباس البَجَلي، حدثنا محمد بن بشَّار، حدثنا ابن أبي عَدِيٍّ، حدثنا شعبة، عن الحَكَم، عن عبد الله بن نافع قال: عادَ أبو موسى الأشعريُّ الحسنَ بنَ عليٍّ وعنده عليٌّ، فقال علي: أزائرًا جئتَ أم عائدًا؟ [قال: عائدٌ] (2) ، فقال علي: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما مِن مسلمٍ يَعودُ مريضًا إلا خرج معه سبعونَ ألفَ مَلَكٍ يُشيَّعونَه، إن كان مُصبِحًا حتى يُمسِي، وكان له خَرِيفٌ من الجنة، وإن كان ممسيًا شيَّعه سبعونَ ألفَ مَلَكٍ حتى يُصبح، وكان له خَرِيفٌ من الجنة" (3) . هذا من النوع الذي ذكرتُه غيرَ مرة: أنَّ هذا لا يُعلِّل ذاك، فإنَّ أبا معاوية أحفظُ أصحاب الأعمش، والأعمشُ أعرف بحديث الحَكَم من غيره.
Translation: طلحہ بابر
عبداللہ بن نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی عیادت کی جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ وہاں موجود تھے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا تم زیارت کے لیے آئے ہو یا عیادت کے لیے؟“ انہوں نے کہا: عیادت کے لیے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو بھی مسلمان کسی مریض کی عیادت کرتا ہے تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے اسے رخصت کرنے کے لیے نکلتے ہیں، اگر وہ صبح کے وقت جائے تو وہ شام تک اس کے لیے دعا کرتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں ایک باغ ہوگا، اور اگر وہ شام کو جائے تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے ساتھ رہتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں ایک باغ ہوگا۔“
یہ اس نوعیت کی حدیث ہے جس کا میں نے بارہا ذکر کیا ہے کہ ایک روایت دوسری کی علت نہیں بنتی، کیونکہ ابو معاوية اعمش کے شاگردوں میں سب سے زیادہ حفظ والے ہیں اور اعمش دوسروں کی نسبت حکم کی حدیث کو زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1310]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره كسابقه، ابن أبي عدي اسمه: محمد.» [ترقيم الرساله 1310] [ترقيم الشركة 1298]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره كسابقه
Grade: صحيح لغيره كسابقه