حدثنا أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني، حدثنا أبو جعفر محمد بن عبد الله الحَضْرَمي، حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمَير وأبو كُرَيب، قالا: حدثنا أبو معاوية، عن الأعمش عن الحَكَم، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، قال: جاء أبو موسى الأشعري يعودُ الحسنَ بن علي، فقال له علي: أجئتَ عائدًا أم شامتًا؟ فقال: بل جئتُ عائدًا، فقال علي: إن جئتَ عائدًا، فإني سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن أتى أخاه عائدًا، فهو في خِرَافةِ الجنة، فإذا جلس غَمَرتْه الرحمة، وإن كان غُدْوةً صلَّى عليه سبعونَ ألفَ مَلَكٍ حتى يُمسِي، وإن كان مُمسيًا صلَّى عليه سبعونَ ألفَ ملكٍ حتى يُصبِح" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه لخلاف على الحكم فيه.
Translation: طلحہ بابر
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی عیادت کے لیے آئے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”کیا تم عیادت کے لیے آئے ہو یا دشمنی کی بنا پر دیکھنے آئے ہو؟“ انہوں نے کہا: بلکہ میں عیادت کے لیے آیا ہوں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم عیادت کے لیے آئے ہو تو سنو، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنے بھائی کی عیادت کے لیے جاتا ہے وہ جنت کے باغات میں چنے ہوئے پھلوں کے درمیان ہوتا ہے، جب وہ بیٹھ جاتا ہے تو اسے رحمت ڈھانپ لیتی ہے، اگر وہ صبح کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے شام تک اس کے لیے دعا کرتے ہیں، اور اگر وہ شام کا وقت ہو تو ستر ہزار فرشتے صبح تک اس کے لیے دعا کرتے ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن حکم بن عتیبہ کے بارے میں اختلاف کی وجہ سے انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1309]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 1309] [ترقيم الشركة 1297]