☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1280
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1280
حدثني علي بن عيسى، حدثنا مُسدَّد بن قَطَن، حدثنا عثمان بن أبي شيبة، حدثنا أبو معاوية، حدثنا الأعمش، عن الحَكَم، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن عليٍّ قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما مِن رجلٍ يعودُ مريضًا مُمسِيًا إلّا خرج معه سَبعونَ ألفَ مَلَكٍ يستغفرون له حتى يُصبحَ، وكان له خريفٌ في الجنة، ومن أتاه مصبحًا خرج معه سبعونَ ألفَ مَلَكٍ يستغفرون له حتى يُمسِي، وكان له خريفٌ في الجنة" (1) . هذا إسنادٌ صحيحٌ على شرط الشيخين ولم يُخرجاه، لأنَّ جماعةً من الرواة أوقفوه عن الحكم بن عُتَيبة ومنصور بن المعتمِر عن ابن أبي ليلى عن عليٍّ من حديث شعبةَ عنهما، وأنا على أصلي في الحُكم لراوي الزيادة.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص شام کے وقت کسی مریض کی عیادت کرتا ہے تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نکلتے ہیں جو صبح تک اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں، اور اس کے لیے جنت میں چنے ہوئے پھلوں کا ایک باغ «خَرِيفٌ» ہوگا، اور جو شخص صبح کے وقت عیادت کے لیے آتا ہے تو اس کے ساتھ ستر ہزار فرشتے نکلتے ہیں جو شام تک اس کے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں چنے ہوئے پھلوں کا باغ «خَرِيفٌ» ہوگا۔“
یہ اسناد شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ راویوں کی ایک جماعت نے اسے حکم بن عتیبہ اور منصور بن معتمر سے، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے موقوفاً روایت کیا ہے جو کہ شعبہ کی ان دونوں سے روایت ہے، لیکن میں اپنے اس اصول پر قائم ہوں کہ ثقہ راوی کی طرف سے بیان کردہ زیادت (اضافی معلومات) کو قبول کیا جائے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1280]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وقد اختُلف في رفعه ووقفه، كما هو مبيَّن في التعليق على "مسند أحمد" 2/ (612)، ورجَّح وقفه الدارقطني في "العلل" 3/ 267، ورجَّح الحاكم هنا وأبو داود رفْعَه.» [ترقيم الرساله 1280] [ترقيم الشركة 1268]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (1279) Back to Bab Next Hadith → (1281)