☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1241
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1241
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزوق، حدثنا وَهْب بن جَرِير، حدثنا شُعبة. وأخبرني عبد الرحمن بن الحُصَين القاضي بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شعبة، عن عمرو بن مُرَّة، عن سالم بن أبي الجعد، عن شُرَحْبيل بن السِّمْط، أنه قال لكعب بن مُرَّة أو مُرَّة بن كعب: حدِّثنا حديثًا سمعتَه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم دعا على مُضَر، فأتيته فقلت: يا رسول الله، إنَّ الله قد أعطاك واستجاب لك، وإنَّ قومَك قد هلكوا، فادْعُ الله لهم، فقال:"اللهمَّ اسقنا غيثًا مُغيثًا، مَريئًا سريعًا، غَدَقًا طَبَقًا، عاجلًا غيرَ رائثٍ، نافعًا غيرَ ضارّ"، فما كانت إلّا جمعةٌ أو نحوُها حتى سُقُوا (1) .
هذا حديث صحيح إسناده على شرط الشيخين، فإنّ بهزَ بن أسَد العَمِّي الثقة الثَّبْت قد رواه عن شعبة بإسناده عن مُرَّةَ بن كعب ولم يَشُكَّ فيه، ومُرَّة بن كعب البَهْزيّ صحابيٌّ مشهور:
Translation: طلحہ بابر
سالم بن ابی جعد، شرحبیل بن سمط سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کعب بن مرہ یا مرہ بن کعب سے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہو۔ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو قبیلہ مضر کے خلاف بددعا کرتے ہوئے سنا، تو میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یقیناً اللہ تعالیٰ نے آپ کو (بہت کچھ) عطا فرمایا ہے اور آپ کی دعا قبول فرمائی ہے، اور (اس وقت) آپ کی قوم ہلاک ہو رہی ہے، پس آپ ان کے لیے اللہ سے دعا فرمائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (بارش کے لیے) دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا، مَرِيئًا سَرِيعًا، غَدَقًا طَبَقًا، عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ، نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ» ”اے اللہ! ہمیں ایسی بارش عطا فرما جو فریاد رس ہو، خوشگوار ہو اور جلد برسنے والی ہو، موسلادھار ہو اور سب کو گھیر لینے والی ہو، جلدی آنے والی ہو تاخیر کرنے والی نہ ہو، نفع بخش ہو نقصان دہ نہ ہو۔“ پس ایک جمعہ یا اس کے لگ بھگ ہی گزرا تھا کہ انہیں بارش عطا کر دی گئی۔
اس حدیث کی سند شیخین کی شرط پر صحیح ہے، کیونکہ بہز بن اسد عمی جو ثقہ اور ثبت ہیں، انہوں نے اسے شعبہ سے، انہوں نے اپنی سند کے ساتھ مرہ بن کعب سے روایت کیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کیا، اور مرہ بن کعب بہزی مشہور صحابی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، سالم بن أبي الجعد لم يسمع من شرحبيل بن أبي السمط» [ترقيم الرساله 1241] [ترقيم الشركة 1230]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
← Previous Hadith (1240) Back to Bab Next Hadith → (1242)