أخبرنا أبو جعفر محمد بن محمد بن عبد الله البغدادي، حدثنا يحيى بن عثمان بن صالح السَّهْمي، حدثنا عبد الله بن يوسف، حدثنا إسماعيل بن ربيعة بن هشام بن إسحاق، قال: سمعت أبي (1) يحدِّث عن أبيه إسحاق بن عبد الله: أنَّ الوليد أرسَلَه إلى ابن عباس فقال: يا ابن أخي، كيف صَنَع رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في الاستسقاء يومَ استَسقَى بالناس؟ فقال: خَرَجَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم متخشِّعًا، مُتذلِّلًا، متبذِّلًا، فصنع فيه كما يَصنَع في الفِطْر والأضحى (2) .
هذا حديثٌ رواتُه مِصريون ومدنيون، ولا أعلم أحدًا منهم منسوبًا إلى نوعٍ من الجَرح، ولم يُخرجاه. وقد رواه سفيان الثوري عن هشام بن إسحاق:
Translation: طلحہ بابر
اسحاق بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ ولید نے انہیں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بھیجا اور انہوں نے پوچھا: ”اے میرے بھتیجے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز استسقاء میں کیا طریقہ اپنایا تھا جس دن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو بارش کی دعا کروائی تھی؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انتہائی عاجزی، انکساری اور سادہ لباس میں نکلے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں ویسا ہی عمل کیا جیسا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں کرتے تھے۔“
اس حدیث کے راوی مصری اور مدنی ہیں، اور میرے علم کے مطابق ان میں سے کسی پر بھی کسی قسم کی جرح نہیں کی گئی، اور اسے شیخین نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے سفیان ثوری نے بھی ہشام بن اسحاق سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ/حدیث: 1233]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،من أجل هشام بن إسحاق، وهو ابن عبد الله بن كنانة، فهو صدوق حسن الحديث» [ترقيم الرساله 1233] [ترقيم الشركة 1222]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن