☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 120
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 120
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا الربيع بن سليمان المُرَادي وبَحْر بن نصر بن سابق الخَوْلاني؛ قال الربيع: حدثنا، وقال بحر: أخبرنا عبد الله بن وَهْب، أخبرني هشام بن سعد، عن زيد بن أَسلَم، عن عطاء بن يَسَار: أنَّ أبا سعيد الخُدْري دخل على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وهو موعوكٌ عليه قَطِيفة، فَوَضَعَ يدَه عليها فوَجَدَ حرارتَها فوق القَطِيفة، فقال أبو سعيد: ما أشدَّ حرَّ حُمّاكَ يا رسول الله! فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّا كذلك يُشدَّدُ علينا البلاءُ، ويُضاعَفُ لنا الأجرُ" ثم قال: يا رسول الله، مَن أشدُّ الناسِ بلاءً؟ قال:"الأنبياءُ" قال: ثم مَن؟ قال:"العلماءُ" قال: ثمَّ مَن؟ قال:"ثمَّ الصالحون، كان أحدُهم يُبتَلى بالفقر حتى ما يَجِدُ إِلَّا العَبَاءةَ يَلبَسُها، ويُبتَلى بالقَمْل حتى يقتلَه، ولَأَحدُهم كان أشدَّ فرحًا بالبلاءِ من أحدِكم بالعطاء" (1) . حدثنا أبو العباس عن بحر في"المسند"، وعن الرَّبيع في"الفوائد"، وأنا جمعتُ بينهما.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ بهشام بن سعد، ثم له شواهد كثيرة، ولحديث عاصم بن بَهْدلة عن مصعب بن سعد عن أبيه طرق تُتبع ويُذاكَر بها، وقد تابع العلاءُ بن المسيَّب عاصمَ بن بَهْدَلة على روايته عن مصعب بن سعد:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 119 - على شرط مسلم وله شواهد كثيرة
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بخار کی شدت میں مبتلا تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایک چادر تھی، انہوں نے اپنا ہاتھ اس چادر پر رکھا تو انہیں چادر کے اوپر سے ہی تپش محسوس ہوئی، تو ابوسعید نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کا بخار کتنا شدید ہے! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «إِنَّا كذلك يُشدَّدُ علينا البلاءُ، ويُضاعَفُ لنا الأجرُ» ”ہمارا (انبیاء کا) معاملہ ایسا ہی ہے کہ ہم پر آزمائش سخت کی جاتی ہے اور ہمارا اجر بھی دوگنا کر دیا جاتا ہے“، پھر انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے سخت آزمائش کن پر ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «الأنبياءُ» ”انبیاء پر“، انہوں نے پوچھا: پھر کن پر؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: «العلماءُ» ”علماء پر“، پوچھا: پھر کن پر؟ فرمایا: «ثمَّ الصالحون، كان أحدُهم يُبتَلى بالفقر حتى ما يَجِدُ إِلَّا العَبَاءةَ يَلبَسُها، ويُبتَلى بالقَمْل حتى يقتلَه، ولَأَحدُهم كان أشدَّ فرحًا بالبلاءِ من أحدِكم بالعطاء» ”پھر صالحین پر؛ ان میں سے کوئی غربت کے ذریعے اس طرح آزمایا جاتا کہ اس کے پاس پہننے کے لیے ایک چادر کے سوا کچھ نہ ہوتا، اور کسی کو جوؤں کے ذریعے (کثرت کی بنا پر) آزمایا جاتا یہاں تک کہ وہ اسے ہلاک کر دیتیں، اور ان میں سے ایک شخص اپنی آزمائش پر اس سے زیادہ خوش ہوتا تھا جتنا تم میں سے کوئی اللہ کی عطا پر خوش ہوتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے ہشام بن سعد سے احتجاج کیا ہے، پھر اس کے بہت سے شواہد بھی موجود ہیں، اور «عاصم بن بهدله عن مصعب بن سعد عن ابيه» کی حدیث کے بہت سے طرق ہیں جن کا تذکرہ مذاکرہ علم میں ہوتا ہے، اور علاء بن مسیب نے عاصم بن بہدلہ کی متابعت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 120]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن،إن شاء الله، هشام بن سعد مختلف فيه إلَّا أنَّ أبا داود السجستاني جعله أثبتَ الناس في زيد بن أسلم، وهذا الإسناد، وإن كان ظاهره الإرسال إذ إنَّ عطاء بن يسار لم يشهد دخولَ أبي سعيد على النبي صلى الله عليه و آله وسلم، إلَّا أنه من رواية عطاء عن أبي سعيد، فهو الذي ...» [ترقيم الرساله 120] [ترقيم الشركة 119] [ترقيم العلميه 119]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (119) Back to Bab Next Hadith → (121)