☽ 29 جمادى الأولى 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

المستدرك على الصحيحين

حديث رقم: 1190
الكتب← المستدرك على الصحيحين← الأبواب← الباب← حديث رقم 1190
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أبو المثنَّى العَنْبري، حدثنا مُسدَّد. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، قالا: حدثنا إسماعيل - وهو ابنُ عُليَّة - عن عُيينةَ بن عبد الرحمن، عن أبيه قال: قال بُرَيدة: خرجتُ ذاتَ يوم أمشي في حاجة، فإذا أنا برسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يمشي فظَننتُه يريد حاجةً، فجعلتُ أكُفُّ عنه، فلم أزل أفعلُ ذلك حتى رآني، فأشار إليَّ فأتيتُه، فأخذ بيدِي، فانطلقنا نمشي جميعًا، فإذا أنا برجل بين أيدينا يصلي يُكثِر الركوعَ والسجود، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أتُرى هذا يُرائي؟" فقلت: الله ورسوله أعلم، قال: فأرسلَ يدَه وطبَّق بين يديه ثلاث مِرار، ويرفع يديه ويصوِّبها ويقول:"عليكم هَدْيًا قاصدًا، عليكم هَدْيًا قاصدًا، عليكم هَدْيًا قاصدًا، فإنه مَن يُشادَّ هذا الدينَ يَغلِبْه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک دن کسی کام سے نکلا تو اچانک دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لے جا رہے ہیں، میں نے سوچا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کوئی کام ہوگا لہٰذا میں پیچھے ہٹ گیا، میں ایسا ہی کرتا رہا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دیکھ لیا اور اشارہ فرمایا، میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور ہم ساتھ چلنے لگے، اچانک ہمارے سامنے ایک شخص آیا جو نماز پڑھ رہا تھا اور کثرت سے رکوع و سجود کر رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ دکھاوا کر رہا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول زیادہ جانتے ہیں، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ چھوڑا اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کو تین بار ایک دوسرے کے برابر کیا اور اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے اور جھکاتے ہوئے فرمایا: ”میانہ روی کا راستہ اختیار کرو، میانہ روی کا راستہ اختیار کرو، میانہ روی کا راستہ اختیار کرو، کیونکہ جو بھی اس دین میں حد سے زیادہ سختی کرے گا وہ اس پر غالب آ جائے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 1190]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح، أبو المثنى: هو معاذ بن المثنى» [ترقيم الرساله 1190] [ترقيم الشركة 1180]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
الحديث السابق → (1189) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (1191)