☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 1044
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 1044
أخبرَناه أبو جعفرٍ محمد بن عليٍّ الشَّيبانيّ بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم الغِفَاريّ، حدثنا يعلى بن عُبيد، حدثنا محمد بن إسحاق، عن محمد بنِ إبراهيم بن الحارث التَّيميّ، عن أبي سَلَمة بن عبد الرحمن، عن أبي هُريرة قال: جئتُ الطُّورَ فلقيتُ هناك كعبَ الأحبار، فحدّثتُه عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وحدَّث عن التوراة، فما اختَلَفا حتى مررتُ بيوم الجمعة، قال: قلت: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"في كلِّ يومِ جمعةٍ ساعةٌ لا يوافقُها مؤمنٌ وهو يصلِّي، يسألُ الله شيئًا إلا أعطاه إياه"، فقال كعب: تلك في كلِّ سنة، فقلت: ما كذلك قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فرجع فتَلَا، ثم قال: صَدَقَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، في كلِّ جمعة. قال أبو هريرة: ثم لقيتُ عبدَ الله بن سَلَامٍ فحدثتُه بمجلسي مع كعب. فذكر الحديث بنحوٍ من حديث مالك (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں کوہِ طور گیا تو وہاں کعب الاحبار سے ملا، میں نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی احادیث سنائیں اور انہوں نے مجھے تورات کی باتیں سنائیں، ان میں کوئی اختلاف نہیں تھا یہاں تک کہ جب میں نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو میں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر جمعہ کے دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ کوئی مومن بندہ اسے نماز کی حالت میں پائے اور اللہ سے کسی چیز کا سوال کرے تو اللہ اسے وہ ضرور عطا کرتا ہے“، کعب نے کہا: وہ سال بھر میں صرف ایک بار ہوتی ہے، میں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسا نہیں فرمایا، پھر انہوں نے (تورات) کی تلاوت کی تو کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سچ فرمایا، وہ ہر جمعہ میں ہوتی ہے۔ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر میں عبداللہ بن سلام سے ملا اور انہیں کعب کے ساتھ اپنی مجلس کا حال بتایا، پھر راوی نے امام مالک کی حدیث کی طرح پوری روایت ذکر کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1044]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، محمد بن إسحاق وإن رواه بالعنعنة، قد توبع» [ترقيم الرساله 1044] [ترقيم الشركة 1036]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (1043) Back to Bab Next Hadith → (1045)