☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنتیوں کے جماع کرنے کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← جنت اور جہنم کے خصائل← جنتیوں کے جماع کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 972 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عِيسَى، نا الْأَفْرِيقِيُّ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ سُئِلَ: أَيَمَسُّ أَهْلُ الْجَنَّةِ النِّسَاءَ؟ قَالَ: ( (نَعَمْ، بِذَكَرٍ لَا يَمَلُّ، وَفَرْجٍ لَا يُجْفَا، وَشَهْوَةٍ لَا تَنْقَطِعُ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا: کیا جنتی عورتوں سے مس (جماع) کریں گے؟ انہوں نے کہا: ہاں (مرد کی) ایسی شرمگاہ کے ساتھ جو تھکے گی نہیں، ایسی شرمگاہ جو گھسے گی نہیں اور ایسی شہوت جو ختم نہیں ہو گی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 972]
حدیث نمبر: 973 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا الْمُقْرِئُ، نا الْأَفْرِيقِيُّ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ رَاشِدِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيَمَسُّ أَهْلُ الْجَنَّةِ أَزْوَاجَهُمْ؟ قَالَ: ( (نَعَمْ بِذَكَرٍ لَا يَمَلُّ وَفَرْجٍ لَا يُجْفَا وَشَهْوَةٍ لَا يَنْقَطِعُ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا: گیا: کیا جنتی اپنی بیویوں سے جماع کریں گے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، ایسے ذکر (شرمگاہ) کے ساتھ جو تھکے گی نہیں، ایسی شرمگاہ جو گھسے گی نہیں اور ایسی شہوت جو ختم نہیں ہو گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجنة و النار و صفتهما/حدیث: 973]
تخریج الحدیث
«مسند بزار، رقم: 3524 . مطالب العالية، رقم: 4678 . اسناده ضعيف .»