☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صور پھونکے جانے کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← احوال آخرت کا بیان← صور پھونکے جانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 953 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، نا مُوسَى بْنُ الْأَعْيَنِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ، وَأَصْغَى سَمْعَهُ وَحَنَا جَبْهَتَهُ يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ أَنْ يَنْفُخَ فَيَنْفُخَ) ) ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: ( (قُولُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْنَا) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں کس طرح بے خوف ہو سکتا ہوں جبکہ سینگ/بگل والے (اسرافیل علیہ السلام) نے اپنا منہ اس پر لگا رکھا ہے اور کان لگائے ہوئے اپنا چہرہ اس پر جھکا رکھا ہے اور وہ اس بات کا منتظر ہے کہ اسے پھونک مارنے کا کب حکم دیا جائے اور وہ پھونک مار دے؟“ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمیں کیا حکم فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: «حسبنا الله ونعم الوكيل، على الله توكلنا» اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے، ہم نے اللہ ہی پر توکل کیا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب أحوال الاخرة/حدیث: 953]
تخریج الحدیث
«سنن ترمذي، ابواب التفسير، باب ومن سورة الزمر، رقم: 3243 قال الالباني: صحيح . مسند احمد: 47/3 صحيح الجامع الصغير، رقم: 4592 . مسند ابي يعلي، رقم: 1084 .»
حدیث نمبر: 954 مسند اسحاق بن راہویہ
قَالَ: وَقَالَ أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (كَيْفَ أَنْعَمُ؟) ) ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابوصالح سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں کس طرح بے خوف ہو سکتا ہوں...“ پس راوی نے اسی مثل ذکر کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب أحوال الاخرة/حدیث: 954]
تخریج الحدیث
«السابق»
حدیث نمبر: 955 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
عطیہ نے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی (حدیث سابق) کے مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب أحوال الاخرة/حدیث: 955]
تخریج الحدیث
«سنن ترمذي، رقم: 3243 . مسند احمد: 7/3 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 4592 . مسند ابي يعلي، رقم: 1084 .»