☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ کن لوگوں سے ملاقات کرنا پسند فرماتا ہے
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← زہد کے فضائل← اللہ کن لوگوں سے ملاقات کرنا پسند فرماتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 932 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا زَكَرِيَّا وَهُوَ ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، حَدَّثَنِي شُرَيْحُ بْنُ هَانِئٍ أَنَّ عَائِشَةَ، حَدَّثَتْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَمَنْ كَرِهَ لِقَاءَ اللَّهِ كَرِهَ اللَّهُ لِقَاءَهُ، وَالْمَوْتُ قَبْلَ لِقَاءِ اللَّهِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ سے ملاقات کرنا پسند کرتا ہے، اللہ اس سے ملاقات کرنا پسند کرتا ہے، جو اللہ سے ملاقات کرنا ناپسند کرتا ہے تو اللہ اس سے ملنا ناپسند کرتا ہے، اور اللہ کی ملاقات سے پہلے موت ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الزهد/حدیث: 932]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الرقاق، باب من احب لقاء الله احب الله لقاء، رقم: 6507 . مسلم، كتاب الذكر والدعاء باب من احب لقاء الله احب الله الخ، رقم: 2684 . سنن ترمذي، رقم: 1066 . سنن نسائي، رقم: 2309 . سنن ابن ماجه، رقم: 4264 .»