☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [909سے914]
مسند إسحاق بن راهويه
الكتب← مسند إسحاق بن راهويه← كتاب الديات← احادیث: [909سے914]
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 909 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ صَاحِبُ الدَّسْتَوَائِیِّ۔ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ، عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ قَالَ: حَدَّثَنِیْ عِکْرِمَةُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: یُؤَدَّی الْمُکَاتِبُ بِقَدْرِ مَا اَدّٰی دِیَۃِ الْحُرِّ، وَمَا رَقَّ مِنْهُ دِیَةُ الْمَمْلُوْكِ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مکاتب (اگر قتل کر دیا جائے تو اس) کی اس قدر آزاد کی دیت دی جائے گی جس قدر انہوں نے مکاتبت ادا کی ہو گی، اور وہ جس قدر غلام ہو گا اس قدر اس کی غلام کی دیت دی جائے گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 909]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الديات، باب فى دبة المكا تب، رقم: 4581 . قال الشيخ الالباني: صحيح . مسند احمد: 363/1 . سنن نسائي، رقم: 4810 .»
حديث رقم: 910 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا وَحَدَّثَنِیْ اَبِیْ، عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ، عَنْ عَلِیِِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ، وَمَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ بِمِثْلِ ذٰلِكَ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
یحییٰ بن کثیر نے علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور مروان بن الحکم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 910]
تخریج الحدیث
«سنن كبريٰ بيهقي: 326/10 .»
حديث رقم: 911 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ هِشَامٍ۔ صَاحِبِ الدَّسْتَوَائِیُّ۔ عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهٗ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
عکرمہ نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 911]
تخریج الحدیث
«سنن نسائي، كتاب القسامة، باب دية المكا تب، رقم: 4810 . قال الشيخ الالباني: صحيح . مسند احمد: 292/1 .»
حديث رقم: 912 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ، نَا الْحَجَّاجُ بْنُ اَبِیْ عُثْمَانَ الصَّوَّافِ، عَنْ یَحْیَی بْنِ اَبِیْ کَثِیْرٍ، عَنْ عِکْرَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَضٰی رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی الْمُکَاتَبِ یُقْتَلُ: یُؤَدِّیُ مَا اَدُّی مِنْ مَکَاتِبَتِهِ دِیَة الْحُرِّ، وَمَا بَقِیَ منه دِیَةُ الْمَمْلُوْكِ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے «مکاتب» کی دیت کے بارے میں فیصلہ فرمایا کہ اگر وہ قتل ہو جائے تو اس نے جس قدر اپنی «مکاتبة» ادا کی ہو گی، اس کی اس قدر آزاد کی ہو گی، اور اس سے جو باقی ہو گی وہ مملوک کی دیت ہو گی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 912]
تخریج الحدیث
«انظر: 975 .»
حديث رقم: 913 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا وَهْبٌ، عَنْ اَیُّوْبَ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنْ عَلِیٍّ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: یُؤَدِّی الْمُکَاتِبِ بِقَدْرٍ مَا اَدَّی.
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” «مکاتب» کی (اگر وہ قتل ہو جائے) اسی قدر دیت ادا ہو گی جس قدر اس نے «مکاتبة» ادا کی ہو گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 913]
تخریج الحدیث
«سنن نسائي، كتاب القسامة، باب دية المكا تب، رقم: 4811 . قال الشيخ الالباني: صحيح»
حديث رقم: 914 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَیَّةَ، عَنْ اَیُّوْبَ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنْ عَلِیٍّ مِثْلَهٗ، وَلَمْ یَرْفَعَهٗ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
عکرمہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی مثل روایت کیا، لیکن اسے مرفوع روایت نہیں کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 914]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله .»