☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جانور سے شہوت اور ہم جنسی کی سزا کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← حدود اور دیتوں کا بیان← جانور سے شہوت اور ہم جنسی کی سزا کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 908 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا اَبُوْ عَامِرِ الْعَقَدِیِّ، نَا زُهَیْرٌ۔ وَهُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ اَبِیْ عَمْرٍو، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ وَجَدْتُّمُوْہٗ یَأْتِیْ الْبَهِیْمَةَ، فَاقْتُلُوْهٗ وَاقْتُلُوا الْبَهِیْمَةَ، وَمَنْ وَجَدْتُّمُوْہٗ یَعْمَلُ عَمَلَ قَوْمِ لُوْطٍ، فَاقْتُلُوا الْفَاعِلَ وَالْمَفْعُوْلَ بِهٖ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جس شخص کو چوپائے سے برا فعل (شہوت پوری کرنے والا عمل) کرتے دیکھو تو اس شخص کو اور اس چوپائے کو قتل کر دو، اور تم جس شخص کو قوم لوط کا سا فعل کرتے ہوئے دیکھو، تو اس فعل کو کرنے والے اور فعل کروانے والے (فاعل و مفعول) کو قتل کر دو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 908]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الحدود، كتاب فيمن ابي بهيمة، رقم: 4464، 4462 . قال الالباني: حسن صحيح . سنن ترمذي، ابواب الحدود، باب ماجاء فيمن يقع على البهيمة، رقم: 1456، 1455 . سنن ابن ماجه، رقم: 2562، 2561 . صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 2422 . مسند احمد: 300/1 . حاكم: 355/4 .»