☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جن حادثات پر دیت نہیں اور دفینے کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← حدود اور دیتوں کا بیان← جن حادثات پر دیت نہیں اور دفینے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 901 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”چوپائے اگر کسی کو زخمی کر دیں تو ان کا خون بہا نہیں، کنوئیں میں گرنے کا کوئی خون بہا نہیں، کان میں گرنے کا کوئی خون بہا نہیں، اور دفینے میں پانچواں حصہ ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 901]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الديات: رقم: 6912، 6913 . مسلم، كتاب الحدود، باب جرح العجماء والمعدن الخ، رقم: 1710 . سنن ابوداود، رقم: 4593 . ترمذي، رقم: 642 . مسند احمد: 456/2 .»
حدیث نمبر: 902 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَفِي الرِّكَازِ الْخُمْسُ) ) ..
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
حسن رحمہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جانور کے زخمی کر دینے پر کوئی دیت نہیں، کنویں میں گر جائے تو اس کے لیے کوئی دیت نہیں، کان میں دب جائے تو اس کے لیے کوئی دیت نہیں، اور دفینوں میں پانچواں حصہ ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 902]
تخریج الحدیث
«السابق .»
حدیث نمبر: 903 مسند اسحاق بن راہویہ
قَالَ عَوْفٌ: وَحَدَّثَنِي بِهِ مُحَمَّدٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْضًا، وَحَدَّثَنِي غَيْرُ مُحَمَّدٍ كُلُّهُمْ يَرْفَعُهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا (ایسے ہی سابقہ حدیث کی مثل)۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الديات/حدیث: 903]
تخریج الحدیث
«السابق»