☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← امارت کے احکام و مسائل← رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 887 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، أنا هُشَيْمٌ، عَنِ الْمُجَالِدِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يَكُونُ هَذَا الْأَمْرُ بَعْدَكَ؟ قَالَ: ( (يَكُونُ فِي قَوْمِكِ مَا كَانَ فِيهِمْ خَيْرٌ) ) . قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَيُّ الْعَرَبِ أَسْرَعُ فَنَاءً؟ فَقَالَ: ( (قَوْمُكِ) ) . فَقُلْتُ: وَكَيْفَ ذَاكَ؟ قَالَ: ( (تَسْتَحْلِيهُمُ الْمَوْتُ وَتَنَفُّسُهُمْ عَلَى النَّاسِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ امر (خلافت) آپ کے بعد کس طرح ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری قوم میں جب تک خیر ہو گی یہ امر تمہاری قوم میں ہو گا۔“ میں نے عرض کیا، اللہ کے رسول! عربوں میں سے سب سے جلد کون فنا ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری قوم۔“ میں نے عرض کیا: وہ کس طرح؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”موت انہیں حلال جان لے گی اور لوگوں پر حسد کرنا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الامارة/حدیث: 887]