☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دائیں ہاتھ کی انگلیوں سے تسبیح کرنے کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← دعاؤں کے فضائل و مسائل← دائیں ہاتھ کی انگلیوں سے تسبیح کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 836 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، نا هَانِئُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ أُمِّهِ حُمَيْضَةَ بِنْتِ يَاسِرٍ , عَنْ جَدَّتِهَا يَسِيرَةَ، وَكَانَتْ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ قَالَتْ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (عَلَيْكُنَّ بِالتَّسْبِيحِ وَالتَّهْلِيلِ وَالتَّقْدِيسِ، وَاعْقِدْنَ بِالْأَنَامِلِ، فَإِنَّهُنَّ مَسْؤُولَاتٌ مُسْتَنْطَقَاتٌ، فَلَا تَغْفُلْنَ فَتَنْسَيْنَ الرَّحْمَةَ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدہ یسیرہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”تم تسبیح و تہلیل اور تقدیس کیا کرو، اور انگلیوں کے پوروں پر شمار کیا کرو، کیونکہ ان سے پوچھا جائے گا اور انہیں بلوایا جائے گا، پس غفلت کا شکار نہ ہونا، ورنہ تم رحمت سے بھلا دی جاؤ گی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 836]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الصلاة، باب التسبيح بالحصي، رقم: 1501 . سنن ترمذي، ابواب ادعوات، باب فى فضل التسبيح والتهليل الخ، رقم: 3583 . قال الشيخ الالباني: حسن . مسند احمد: 370/6 .»