☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تین قسم کے اشخاص کی دعا رد نہیں ہوتی
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← دعاؤں کے فضائل و مسائل← تین قسم کے اشخاص کی دعا رد نہیں ہوتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 826 مسند اسحاق بن راہویہ
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ لَا يُرَدُّ لَهُمْ دَعْوَةٌ: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَإِمَامٌ عَادِلٌ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ يَرْفَعُهَا اللَّهُ فَوْقَ الْغَمَامِ وَيَفْتَحُ لَهَا أَبْوَابَ السَّمَوَاتِ، فَيَقُولُ الرَّبُّ: وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ بَعْدَ حِينٍ".
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے اشخاص ہیں ان کی دعا رد نہیں کی جاتی: روزہ دار حتیٰ کہ افطار کر لے، عادل حکمران اور مظلوم کی دعا، اللہ اسے بادلوں کے اوپر اٹھتا لیتا ہے، آسمانوں کے دروازے اس کے لیے کھول دیے جاتے ہیں، تو رب تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے میری عزت کی قسم! میں تمہاری ضرور مدد کروں گا خواہ کچھ مدت بعد ہی سہی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 826]
تخریج الحدیث
«سلسلة الضعيفة، رقم: 1358 . ضعيف ترغيب وترهيب، رقم: 1349، 1317 .»
حدیث نمبر: 827 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ الْجُهَنِیُّ، عَنْ أَبِی مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِی مُدِلَّةِ، عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْاِمَامُ الْعَادِلُ لَا تُرَدُّ دَعْوَتُهُ..
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”منصف بادشاہ کی دعا رد نہیں کی جاتی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 827]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 443/2 . قال شعيب الارناوط: حسن .»