☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [818سے819]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← دعاؤں کے فضائل و مسائل← احادیث: [818سے819]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 818 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ فِي أُمَّتِهِ مُسْتَجَابٌ لَهُ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَدَّخِرَ دَعْوَتِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کے حق میں اپنی امت کے لیے ایک دعا، مستحاب ہے، میں چاہتا ہوں کہ اگر اللہ نے چاہا تو میں اپنی دعا اپنی امت کے لیے یوم قیامت شفاعت کرنے کے لیے موخر کر دوں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 818]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الدعوات، باب قوله تعالىٰ ادعوني ستجب لكم الخ، رقم: 6304 . مسلم، كتاب الايمان، باب اختياء النبى صلى الله عليه و آله وسلم دعوة الشفاعة لا منه، رقم: 199 . سنن ترمذي، رقم: 3602 . مسند احمد: 275/2 .»
Hadith No.: 819 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
Translation: محمد سرور گوہر
ایک دوسری سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند مروی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الدعوات/حدیث: 819]
تخریج الحدیث
«السابق .»