☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [763سے764]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← نیکی اور صلہ رحمی کا بیان← احادیث: [763سے764]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 763 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَحَقُّ بِحُسْنِ صَحَابَتِي؟ فَقَالَ: ( (أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (ثُمَّ أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (ثُمَّ أُمُّكَ) ) ، قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ( (أَبُوكَ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ حقدار کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بھی تمہاری ماں۔“ اس نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا باپ۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 763]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الاخلاق، باب من احق الناس بحسن الصحبة: 5971 . مسلم، كتاب البروالصلة، باب برالو الدين وانهما احق به: 2548 . سنن ابن ماجه: 2706 . مسند احمد: 327/2 . معجم صغير: 1140 .»
Hadith No.: 764 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
Translation: محمد سرور گوہر
جناب ابوزرعہ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مانند روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 764]
تخریج الحدیث
«السابق .»