☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جانوروں کی ضروریات کا خیال رکھنا فرض ہے
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← نیکی اور صلہ رحمی کا بیان← جانوروں کی ضروریات کا خیال رکھنا فرض ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 755 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ، رَبَطَتْهَا فَلَمْ تُطْعِمْهَا وَلَمْ تَسْقِهَا وَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ حَتَّى مَاتَتْ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک عورت ایک بلی کی وجہ سے جہنم میں گئی، اس نے اسے باندھ رکھا، پس اس نے اسے نہ کھلایا، نہ پلایا اور نہ ہی اسے چھوڑا کہ وہ حشرات الارض کھا لیتی۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 755]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الشرب، باب سقي الماء، رقم: 3365 . مسلم، كتاب البروالصلة، باب تحريم تعذيب الهرة الخ، رقم: 2619 . سنن دارمي، رقم: 2814 . مسند احمد: 424/2 .»
حدیث نمبر: 756 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قَالَ: دَخَلَتِ امْرَأَةٌ النَّارَ فِي هِرَّةٍ رَبَطَتْهَا، فَلَمْ تَدَعْهَا تَأْكُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
محمد بن جعفر نے اس اسناد سے روایت کیا: انہوں نے کہا: ایک عورت بلی کی وجہ سے جہنم میں گئی، اس نے اسے باندھ رکھا اور اسے نہ چھوڑا کہ وہ حشرات الارض کھا لیتی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 756]
تخریج الحدیث
«تقدم تخريجه: 82 .»