☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ورثاء کی تین اقسام کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← وراثت کے احکام و مسائل← ورثاء کی تین اقسام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 739 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَاوُهَیْبٌ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْحِقُوْا الْفَرَائِضَ اَهْلِهَا، فَمَا تَرَکَتِ الْفَرَائِضُ، فَهُوَ لِاَوْلٰی رَجُلٍ ذَکَرٍ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مقرر حصے ان کے حق داروں کو دو، پس جو اہل فرائض سے بچ جائے تو وہ (میت کے) قریب ترین مرد (رشتے دار) کا حصہ ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 739]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الفرائض، باب ميراث الولد من ابيه وامه، رقم: 6732 . مسلم، كتاب الفرائض، باب الحقوا الفرائض باهلها الخ: رقم: 1615 . سنن ترمذي، رقم: 2098 . مسند احمد: 292/1 .»
حدیث نمبر: 740 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ شَیْرَوَیْهٖ، نَا عَبْدُاللّٰهِ بْنُ مُعَاوِیَةَ الْجُمَحِیُّ، نَا وُهَیْبٌ بِهَذَا الْاِسْنَادِ نَحْوَهٗ، قَالَ اِسْحَاقُ: یَعْنِیْ مِنْ قَبْلِ الذَّکَرِ، لِاَنَّ الْعَصَبَةَ لَا تَکُوْنُ مِنْهُمْ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
وہیب نے اس اسناد سے اسی مانند روایت کیا ہے، اسحاق رحمہ اللہ نے بیان کیا: یعنی مرد کی طرف سے، کیونکہ عصبہ ان میں سے نہیں ہو گا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفرائض/حدیث: 740]
تخریج الحدیث
«سنن دارقطني: 72/4 و ابن منصور فى سنته، 97/1، رقم: 289 رجاله ثقات .»