☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دائیں ہاتھ سے کھانے پینے کی تاکید
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← کھانے سے متعلق احکام و مسائل← دائیں ہاتھ سے کھانے پینے کی تاکید
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 728 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَأْكُلْ بِيَمِينِهِ وَيَشْرَبْ بِيَمِينِهِ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْكُلُ بِشِمَالِهِ وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے دائیں ہاتھ سے کھائے اور دائیں ہاتھ سے پیئے، کیونکہ شیطان اپنے بائیں سے کھاتا اور بائیں سے پیتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 728]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الاشرية، باب اداب الطعام والشراب واحكامها، رقم: 2020 . سنن ابوداود، رقم: 3776 . سنن ترمذي، رقم: 1800 . مسند احمد: 325/2 .»
حدیث نمبر: 729 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، يُخْبِرُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ابوبکر بن عبداللہ بن عمر، ابن عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کرتے ہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 729]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله .»