☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اسلام کے ابتدائی دور میں بھوک پیاس کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← کھانے سے متعلق احکام و مسائل← اسلام کے ابتدائی دور میں بھوک پیاس کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 718 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، نا شُعْبَةُ، نا دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: ( (مَا كَانَ لَنَا طَعَامٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا الْأسْوَدَانِ التَّمْرُ وَالْمَاءُ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں دو ہی چیزیں کھجور اور پانی ہمارا کھانا ہوتی تھیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 718]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 416/2 . قال شعيب الارناوط: صحيح . صحيح ابن حبان، رقم: 6345 .»
حدیث نمبر: 719 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ دَاوُدَ بْنَ فَرَاهِيجَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
داود بن فراہیج سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اسی طرح بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 719]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق»
حدیث نمبر: 720 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" كُنْتُ فِي أَصْحَابِ الصُّفَّةِ، فَبَعَثَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَمْرِ عَجْوَةٍ، فَجَعَلْنَا نَأْكُلُ السِّنِينَ مِنَ الْجُوعِ، وَجَعَلَ أَصْحَابُنَا إِذَا قَرَنَ أَحَدُهُمْ قَالَ لِصَاحِبِهِ: إِنِّي قَرَنْتُ فَاقْرِنُوا".
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں اصحاب صفہ میں تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہماری طرف عجوہ کھجور بھیجی، اسے ہمارے درمیان جھکا دیا گیا، ہم بھوک کی وجہ سے دو دو کھجوریں کھانے لگے، جب ہم میں سے کوئی دو کھجوریں ملا کر کھاتا تو وہ اپنے ساتھی سے کہتا: میں نے دو کھجوریں ملائی ہیں پس تم بھی ملاؤ۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 720]
تخریج الحدیث
«ابن حبان: 5233 . قال شعيب الارناوط، اسناده ضعيف .»