☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک جوتا پہن کر چلنے کی ممانعت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان← ایک جوتا پہن کر چلنے کی ممانعت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 691 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحْفِهِمَا جَمِيعًا أَوْ أَنْعِلْهُمَا جَمِيعًا فَإِذَا لَبِسْتَ فَابْدَأْ بِالْيُمْنَى وَإِذَا خَلَعْتَ فَابْدَأْ بِالْيُسْرَى.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان دونوں (جوتوں) کو اکٹھے پہنو یا ان دونوں کو اکٹھے اتار دو، جب تم جوتے پہنو تو دائیں سے شروع کرو اور جب اتارو تو بائیں سے شروع کرو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 691]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب اللباس والزينة، باب استحباب لبس العنل، رقم: 2097 . مسند احمد: 430/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 5461 . سنن ترمذي، رقم: 1774 .»
حدیث نمبر: 692 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَذَكَرَهُ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
ایک دوسری سند سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حدیث سابق کے مانند مروی ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 692]
تخریج الحدیث
«السابق»
حدیث نمبر: 693 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، نا مَعْمَرٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى، وَإِذَا خَلَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُسْرَى، أَنْعِلْهُمَا جَمِيعًا أَوْ أَحْفِهِمَا جَمِيعًا.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو وہ دائیں سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے، وہ دونوں جوتے اکٹھے پہنے یا دونوں پاوں ننگے رکھے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 693]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله .»