☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [688سے690]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان← احادیث: [688سے690]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 688 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: كَانَ مَرْوَانُ يَسْتَعْمِلُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِذَا رَأَى رَجُلًا يَجُرُّ إِزَارَهُ أَنْ يَضْرِبَ بِرِجْلِهِ الْأَرْضَ، ثُمَّ يَقُولُ: قَدْ جَاءَ الْأَمْرُ، ثُمَّ يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى رَجُلٍ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا.
Translation: محمد سرور گوہر
محمد بن زیاد نے بیان کیا: مروان، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ کا گورنر بنایا کرتا تھا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جب کسی آدمی کو اپنا ازار گھسیٹتے ہوئے یا زمین پر پاؤں مارتے ہوئے دیکھتے تو فرماتے: امر آ چکا ہے، پھر فرماتے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس شخص کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھتا جو اتراتا ہوا اپنا ازار گھسیٹتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 688]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب اللباس، باب من جر ثوبه من الخيلا، رقم: 5791 . مسلم، كتاب اللباس والزينة، باب تحريم جر الثوب خيلاء الخ، رقم: 2087 . مسند احمد: 430/2 . سنن ابن ماجه، رقم: 3571 .»
Hadith No.: 689 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: كَانَ مَرْوَانُ يَسْتَعْمِلُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
Translation: محمد سرور گوہر
محمد بن زیاد نے بیان کیا: مروان، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ پر گورنر بنایا کرتے تھے، پس انہوں نے حدیث سابق کے مثل روایت کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 689]
تخریج الحدیث
«السابق»
Hadith No.: 690 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا شَبَابَةُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ازراہِ تکبر اپنا ازار گھسیٹتا ہے، اللہ اس کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھتا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب اللباس و الزينة/حدیث: 690]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله»