☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیمار کی تیمارداری اور شفا کی دعا کرنے کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← مریضوں اور ان کے علاج کا بیان← بیمار کی تیمارداری اور شفا کی دعا کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 679 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنِي مِسْعَرٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: ذَهَبَتْ بِي أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ صَنَعَتْ مُرَيْقَةً، فَأَصَابَتْ بَدَنِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلًا لَا أَدْرِي مَا هُوَ، فَلَمَّا كَانَ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ قَالَتْ أُمِّي: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (أَذْهِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ وَاشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِي لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
محمد بن حاطب نے بیان کیا: میری والدہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لے کر گئیں، انہوں نے شوربہ بنایا تھا اور وہ میرے بدن پر گر گیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کچھ فرمایا، لیکن مجھے معلوم نہیں کہ وہ کیا تھا، جب عثمان رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو میری والدہ نے بتایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ دعا پڑھی تھی: ”لوگوں کے رب! بیماری دور فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، شفا عطا فرما، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المرضٰي و الطب /حدیث: 679]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب المرضي، باب دعاء العائد للمريض، رقم: 5675 . مسلم، كتاب السلام، باب استحباب رقيه الخ، رقم: 2191 . سنن ابوداود، رقم: 3890 . سنن ترمذي، رقم: 973 . سنن ابن ماجه، رقم: 3520 .»