☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [654سے655]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل← احادیث: [654سے655]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 654 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا اِسْرَائِیْلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِکْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّ اِمْرَأَةً تَزَوَّجَتْ عَلٰی عَهْدِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ، وَکَانَتْ قَدْ اَسْلَمَتْ، فَجَاءَ زَوْجُهَا فَقَالَ: اِنِّیْ کُنْتُ اَسْلَمْتُ مَعَهَا، فَانْتَزَعَهَا رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ مِنْ زَوْجِهَا الْاَوَّلِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں شادی کی، وہ اسلام قبول کر چکی تھی، پس اس کا (پہلا) شوہر آیا تو اس نے کہا: میں تو اس کے ساتھ ہی اسلام قبول کر چکا تھا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اس کے زوج اول (بعد والے) سے الگ کر کے اس کے پہلے شوہر کے پاس لوٹا دیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 654]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الطلاق، باب اذا اسلم احد الزوجين، رقم: 2239 . سنن ترمذي، ابواب النكا ح، باب ماجاء فى الزوجين المشركين الخ، رقم: 1144 قال الشيخ الالباني: ضعيف .»
Hadith No.: 655 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا اِسْرَائِیْلُ، بِهَذَا الْاِسْنَادِ مِثْلَهٗ۔.
Translation: محمد سرور گوہر
اسرائیل (بن یونس بن ابی اسحاق) رحمہ اللہ نے اس اسناد سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 655]
تخریج الحدیث
«السابق»