☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بٹے سٹے کا نکاح (شغار) اسلام میں جائز نہیں
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل← بٹے سٹے کا نکاح (شغار) اسلام میں جائز نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 603 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا كُلْثُومٌ، نا عَطَاءٌ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ وَهُوَ أَنْ تُنْكَحَ الْمَرْأَةُ بِصَدَاقِ الْأُخْرَى يَقُولُ: أَنْكِحْنِي وَأُنْكِحُكَ بِغَيْرِ صَدَاقٍ فَذَاكَ الشَّغَارُ".
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں شغار (نکاح کی قسم) نہیں۔“ اور وہ یہ ہے کہ عورت سے دوسری عورت کے حق مہر کے عوض نکاح کرنا، وہ کہے: مجھے نکاح کر دو میں تمہیں نکاح کر دیتا ہوں اور حق مہر نہیں ہو گا، اسے شغار کہتے ہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 603]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب النكا ح، باب الشغار، رقم: 5112 . مسلم، كتاب النكا ح، باب تحريم نكا ح الشغار الخ، رقم: 1415 . سنن ترمذي، رقم: 1124 . سنن ابن ماجه، رقم: 1883 .»