☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایام رضاعت میں بیوی سے ہمبستری کا جواز
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل← ایام رضاعت میں بیوی سے ہمبستری کا جواز
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 593 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا الْمُلَائِيُّ الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، نا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَسْمَاءَ ابْنَةِ يَزِيدَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (لَا تَقْتُلُوا أَوْلَادَكُمْ سِرًّا، فَإِنَّ قَتْلَ الْغَيْلِ يُدْرِكُ الْفَارِسَ فَيُدَعْثِرُهُ عَنْ فَرَسِهِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اپنی اولاد کو خفیہ طور پر قتل نہ کرو، کیونکہ «غيلة» (دودھ پلانے والی عورت سے ہم بستر ہونا) گھڑ سوار پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور اسے گھوڑے سے گرا دیتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 593]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب الطب، باب فى الغيل، رقم: 3881 قال الالباني: ضعيف . سنن ابن ماجه، كتاب النكا ح، باب الغيل، رقم: 2012 . مسند احمد: 457/6 .»