☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کے لیے خاوند کی اطاعت ضروری ہے
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل← عورت کے لیے خاوند کی اطاعت ضروری ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 591 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، نا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا كَانَتِ الْمَرْأَةُ هَاجِرَةً لِفِرَاشِ زَوْجِهَا لَعَنَتْهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تَرْجِعَ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب عورت اپنے شوہر کے بستر سے ناطہ توڑ لیتی ہے، تو فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں حتیٰ کہ وہ لوٹ آئے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 591]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب النكا ح، باب اذا بائت المراة . . . 5183 . مسلم، كتاب النكا ح، باب تحريم امتناعها من فراش زوجها: رقم: 1436 . دارمي، رقم: 2228 . صحيح ابن حبان، رقم: 4174»
حدیث نمبر: 592 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِیَةَ، وَوَکِیعٌ، قَالَا حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ أَبِی حَازِمٍ، عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا دَعَا أَحَدُکُمُ امْرَأَتَهُ عَلَی فِرَاشِهِ فَأَبَتْ فَبَاتَ غَضْبَانًا لَعَنَتْهَا الْمَلَائِکَةُ حَتَّی تُصْبِحَ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنی اہلیہ کو بستر پر بلائے اور وہ انکار کر دے اور وہ الگ (ناراض) رات بسر کرے تو صبح ہونے تک فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب النكاح و الطلاق/حدیث: 592]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب بدء الخلق، باب اذا قال احدكم والملائكة الخ، رقم: 3237 . مسلم، كتاب النكا ح، باب تحريم امتناعها من فراش زوجها، رقم: 1436 .»