☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شبِ معراج میں مختلف انبیاء کرام علیہم السلام سے ملاقات کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← انبیاء علیہم السلام کا بیان← رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا شبِ معراج میں مختلف انبیاء کرام علیہم السلام سے ملاقات کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 588 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخَبَرَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ، نَا اِسْرَائِیْلُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ الْمُغِیْرَةَ الثَّقَفِیِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: رَأَیْتُ اِبْرَاهِیْمَ وَمُوْسٰی وَعِیْسٰی فَاَمَّا عِیْسٰی: فَعَرِیْضُ الصَّدْرِ وَاَمَّا مُوْسٰی: فَاٰدَمُ سِبْطٌ، کَانَ مِنْ رِجَالِ الزَّطِّ، فَقِیْلَ لَهٗ: فَاِبْرَاهِیْمُ؟ قَالَ: شِبْهُ صَاحِبِکُمْ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام کو دیکھا: عیسیٰ علیہ السلام چوڑے، کشادہ سینے والے تھے، جبکہ موسیٰ علیہ السلام گندمی رنگت والے دراز قد تھے، اور وہ زط قبیلے کے افراد میں سے تھے۔“ آپ سے عرض کیا گیا: تو ابراہیم علیہ السلام؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تمہارے ساتھی (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے مشابہ ہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الانبياء/حدیث: 588]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الانبياء باب واذكر فى الكتاب مريم الخ، مسند احمد: 277/1 . طبراني كبير: 64/11، رقم: 11057 .»
حدیث نمبر: 589 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا سُفْیَانُ، بِهَذَا الْاِسْنَادِ مِثْلَهٗ، وَقَالَ: اَمَّا عِیْسٰی: (فَجَعْدٌ) اَحْمَرُ، عَرِیْضُ الصَّدْرِ، وَقَالَ: فَاَشْبَهُ صَاحِبُکُمْ، یَعْنِیْ نَفْسَهٗ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سفیان ثوری نے اس اسناد سے اسی مثل روایت کیا ہے: اور فرمایا: عیسیٰ علیہ السلام سرخ رنگت والے میانہ قد تھے، اور فرمایا: وہ (ابراہیم علیہ السلام) تمہارے ساتھی یعنی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مشابہ ہیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الانبياء/حدیث: 589]
تخریج الحدیث
«انظر ما قبله»