☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورۂ صٓ کے سجدے کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← قرآن مجید کی تفسیر کا بیان← سورۂ صٓ کے سجدے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 585 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، نَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ مُجَاهِدٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ سَجْدَةِ (صٓ) قَالَ: تَوْبَةُ عَبْدٍ، اَوْ تَوْبَةُ نَبِیٍّ، فَاَمَرَ اللّٰهُ مُحَمَّدًا صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنْ یَّقْتَدِیَ بِهٖ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
مجاہد رحمہ اللہ نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سورہ ص کے سجدے کے بارے میں روایت کیا: انہوں نے کہا: بندے کی توبہ یا نبی کی توبہ ہے۔ پس اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حکم فرمایا کہ وہ اس کی اقتدا کریں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب التفسير/حدیث: 585]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الانبياء، باب واذكر عبدنا داود الخ، رقم: 3421 . سنن ترمذي، ابواب السفر، باب السجده ص، رقم: 577 . سنن كبري بيهقي: 319/2 .»