☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بنو تمیم کی فضیلت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← فضائل کا بیان← بنو تمیم کی فضیلت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 555 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: لَا أَزَالُ أُحِبُّ بَنِي تَمِيمٍ بَعْدَ ثَلَاثٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمْ قَالَ: ( (هُمْ أَشَدُّ أُمَّتِي عَلَى الدَّجَّالِ) ) ، فَكَانَتْ عِنْدَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا سَبْيَةٌ مِنْهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْتِقِيهَا فَإِنَّهَا مِنْ وَلَدِ إِسْمَاعِيلَ"، وَجَاءَتْ صَدَقَاتُ بَنِي تَمِيمٍ فَقَالَ: ( (هَذِهِ صَدَقَاتُ قَوْمِنَا) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں نے جب سے بنو تمیم کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے تین صفات سنی ہیں تب سے میں ان سے محبت کر رہا ہوں (اور یہ محبت جاری رہے گی)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دجال کے بارے میں میری امت میں سے سب سے زیادہ سخت و قوی ہیں۔“ ان کی ایک لونڈی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو، کیونکہ وہ بنو اسماعیل میں سے ہے۔“ اور بنو تمیم کے صدقات آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ہماری قوم کے صدقات ہیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفضائل/حدیث: 555]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب المغازي، رقم: 4366 . مسلم، كتاب فضائل الصحابة رضي الله عنهم، باب من فضائل غفار واسلم وجهينة واشجع الخ، رقم: 2525 .»