☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کردہ کھجوروں میں برکت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← فضائل کا بیان← رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کردہ کھجوروں میں برکت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 546 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ( (أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا مِنْ تَمْرٍ، فَجَعَلْتُهُ فِي مِكْتَلٍ لَنَا، فَعَلَّقْنَاهُ فِي سَقْفِ الْبَيْتِ، فَلَمْ نَزَلْ نَأْكُلُ مِنْهُ حَتَّى كَانَ بِآخِرِهِ أَغَارَ عَلَيْهِ أَهْلُ الشَّامِ زَمَنَ الْحَرَّةِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے کچھ کھجوریں عطا فرمائیں، میں نے انہیں اپنی ایک ٹوکری میں رکھ دیا اور اسے گھر کی چھت میں لٹکا دیا، ہم اس میں سے کھاتے رہے یہاں تک کہ وہ اہل شام کے حرہ پر حملہ آور ہونے کے موقع پر ختم ہوئیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفضائل/حدیث: 546]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 324/2 . قال شعيب الارناوط: اسناده على شرط مسلم»
حدیث نمبر: 547 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ: بِآخِرِهِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
اسماعیل بن مسلم نے اس سند کے ساتھ اسی مثل روایت کیا، لیکن انہوں نے «بِآخِرِه» الفاظ کا ذکر نہیں کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفضائل/حدیث: 547]
تخریج الحدیث
«السابق»