☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [546سے547]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← فضائل کا بیان← احادیث: [546سے547]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 546 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: ( (أَعْطَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا مِنْ تَمْرٍ، فَجَعَلْتُهُ فِي مِكْتَلٍ لَنَا، فَعَلَّقْنَاهُ فِي سَقْفِ الْبَيْتِ، فَلَمْ نَزَلْ نَأْكُلُ مِنْهُ حَتَّى كَانَ بِآخِرِهِ أَغَارَ عَلَيْهِ أَهْلُ الشَّامِ زَمَنَ الْحَرَّةِ) ) .
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے کچھ کھجوریں عطا فرمائیں، میں نے انہیں اپنی ایک ٹوکری میں رکھ دیا اور اسے گھر کی چھت میں لٹکا دیا، ہم اس میں سے کھاتے رہے یہاں تک کہ وہ اہل شام کے حرہ پر حملہ آور ہونے کے موقع پر ختم ہوئیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفضائل/حدیث: 546]
تخریج الحدیث
«مسند احمد: 324/2 . قال شعيب الارناوط: اسناده على شرط مسلم»
Hadith No.: 547 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ: بِآخِرِهِ.
Translation: محمد سرور گوہر
اسماعیل بن مسلم نے اس سند کے ساتھ اسی مثل روایت کیا، لیکن انہوں نے «بِآخِرِه» الفاظ کا ذکر نہیں کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الفضائل/حدیث: 547]
تخریج الحدیث
«السابق»