☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسریٰ و قیصر کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← خمس کی فرضیت اور اس کے مسائل← کسریٰ و قیصر کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 540 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ زِيَادٍ، مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (هَلَكَ كِسْرَى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ، وَهَلَكَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ، وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَيُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کسریٰ ہلاک ہو جائے گا تو پھر اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہو گا اور قیصر ہلاک ہو جائے گا تو پھر اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی جان ہے! تم ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں خرچ کرو گے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الخمس/حدیث: 540]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الخمس، باب قول النبى صلى الله عليه واله وسلم احلت لكم الغنائم، رقم: 3120 . مسلم، كتاب الفتن، باب لا تقوم الساعة حتي يمر الرجل الخ، رقم: 2918، 2919 . سنن ترمذي، رقم: 2216 . مسند احمد: 233/2 .»
حدیث نمبر: 541 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
وکیع رحمہ اللہ نے اس اسناد سے اسی حدیث سابق کی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الخمس/حدیث: 541]
تخریج الحدیث
«السابق»