☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آگ سے عذاب دینا جائز نہیں اور مرتد واجب القتل ہے
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← جہاد کے فضائل و مسائل← آگ سے عذاب دینا جائز نہیں اور مرتد واجب القتل ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 535 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ اَیُّوْبَ، عَنْ عِکْرَمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ اَنَّهٗ ذَکَرَ نَاسًا اَحْرَقَهُمْ عَلِیٌّ فَقَالَ: لَوْ کُنْتُ اَنَا لَمْ اُحَرِّقْهُمْ، لِاَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُعَذِّبُوْا بِعَذَابِ اللّٰهِ، وَلَقَتَلْتُهُمْ، لِاَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ بَدَّلَ دِیْنَهٗ فَاقْتُلُوْهٗ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کچھ لوگوں کا ذکر کیا جنہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جلایا تھا، تو انہوں نے فرمایا: اگر میں ہوتا تو میں انہیں نہ جلاتا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کے عذاب کے ساتھ کسی کو عذاب (سزا) نہ دو۔“ اور میں انہیں ضرور قتل کر دیتا، اور اس لیے بھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا دین تبدیل کر لے تو اسے قتل کر دو۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجهاد/حدیث: 535]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الجهاد والسير، باب لا يعذب بعذاب الله، رقم: 3016 . سنن ابوداود، رقم: 4351 . سنن ترمذي، رقم: 1485 . صحيح ابن حبان، رقم: 5606 .»