☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
دعوت قبول کرنے کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← ہبہ اور اس کی فضیلت کا بیان← دعوت قبول کرنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 493 مسند اسحاق بن راہویہ
قَالَ: أنا أَبُو مُحَمَّدٍ هِبَةُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هِبَةِ اللَّهِ بِقِرَاءَتِي عَلَيْهِ فِي سَنَةِ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ وَخَمْسِمِائَةٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قِرَاءَةً سَنَةَ سِتٍّ وَسِتِّينَ وَأَرْبَعمِائَةٍ، قَالَ: أنا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ النَّصْرَوِيُّ، قَالَ: أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ السِّمِّذِيُّ قَالَ: أنا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شِيرَوَيْهِ قَالَ: حَدَّثَنَا الْإِمَامُ أَبُو يَعْقُوبَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ الْحَنْظَلِيُّ، أنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ ذِرَاعٌ لَقَبِلْتُ وَلَوْ دُعِيتُ إِلَى كُرَاعٍ لَأَجَبْتُ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے دستی کا ہدیہ کیا جائے تو میں قبول کروں گا، اور اگر مجھے پائے کی دعوت پر بلایا جائے تو میں اس دعوت کو بھی قبول کروں گا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 493]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الهبه، باب القليل من الهبة، رقم: 2568 . سنن ترمذي، ابواب الاحكام، باب قبول الهدية الخ، رقم: 1338 . مسند احمد: 424/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 5291 .»
حدیث نمبر: 494 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا الْأَعْمَشُ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
اعمش رحمہ الله نے اس اسناد سے اسی گزشتہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 494]
تخریج الحدیث
«السابق»
حدیث نمبر: 495 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (لَوْ أُهْدِيَ إِلَيَّ كُرَاعٌ لَقَبِلْتُ) ) ، قَالَ جَرِيرٌ: وَأَرَاهُ قَالَ: ( (لَوْ دُعِيتُ إِلَى ذِرَاعٍ لَأَجَبْتُ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے دستی کے گوشت کا ہدیہ کیا جائے، تو میں قبول کروں گا۔“ جریر رحمہ الله نے بیان کیا: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے دستی کے گوشت کی دعوت دی جائے تو میں قبول کروں گا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 495]
تخریج الحدیث
«السابق»