☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [469سے471]
مسند إسحاق بن راهويه
الكتب← مسند إسحاق بن راهويه← كتاب الرهن والاجارة← احادیث: [469سے471]
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 469 مسند إسحاق بن راهويه
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا زَكَرِيَا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الظَّهْرُ يُرْكَبُ بِنَفَقَتِهِ، وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ إِذَا كَانَ مَرْهُونًا، وَعَلَى الَّذِي يَرْكَبُ وَيَشْرَبُ نَفَقَتُهُ) ) .
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب سواری والا جانور رہن ہو تو اس پر خرچ کرنے کی وجہ سے اس پر سواری کی جائے گی اور دودھ والے جانور کا دودھ پیا جائے گا اور جو سواری کرے گا اور دودھ پئے گا وہی خرچہ برداشت کرے گا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الرهن والاجارة/حدیث: 469]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الرهن، باب الرهن مركوب ومحلوب، رقم: 2512»
حديث رقم: 470 مسند إسحاق بن راهويه
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا زَكَرِيَا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (الظَّهْرُ يُرْكَبُ بِنَفَقَتِهِ إِذَا كَانَ مَرْهُونَا، وَاللَّبَنُ الدَّرُّ يُشْرَبُ إِذَا كَانَ مَرْهُونَا، وَعَلَى الَّذِي يَرْكَبُ وَيَشْرَبُ نَفَقَتُهُ) ) .
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”گروی جانور پر اس کے خرچ کے بدل سواری کی جائے، اور دودھ والے جانور کا جب کہ وہ گروی ہو خرچ کے بدلے دودھ پیا جائے اور جو کوئی سواری کرے اور دودھ پیئے، اس کا خرچ اسی کے ذمے ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الرهن والاجارة/حدیث: 470]
تخریج الحدیث
«السابق»
حديث رقم: 471 مسند إسحاق بن راهويه
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: ( (الرَّهْنُ مَرْكُوبٌ وَمَحْلُوبٌ) ) .
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرمایا: گروی جانور پر سواری کی جائے اور دودھ دھویا جائے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الرهن والاجارة/حدیث: 471]
تخریج الحدیث
«مصنف عبدالرزاق، رقم: 15066 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 3561، قال الالباني: صحيح . الارواء الغليل، رقم: 1609 .»