☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [465سے467]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← خرید و فروخت کے احکام و مسائل← احادیث: [465سے467]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 465 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ عَبْدِالْعَزِیْزِ بْنِ رَفِیْعٍ، عَنِ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: اَلشَّرِیْكُ شَفِیْعٌ، وَالشُّفْعَةُ فِیْ کُلِّ شَیْئٍ۔ فَقَالَ عَطَاءٌ: اِنَّمَا ذٰلِكَ فِی الْاَرْضِ، فَقَالَ ابْنُ اَبِیْ مُلَیْکَةَ: لَا اَمْ، وَمَا یُدْرِكَ.
Translation: محمد سرور گوہر
ابن ابی ملیکہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شراکت دار شفیع ہوتا (شفعہ کا حق رکھتا) ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہوتا ہے۔“ عطاء رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ (شفعہ) صرف زمین میں ہوتا ہے، تو ابن ابی ملیکہ نے کہا: نہیں، تجھے کیا پتہ ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 465]
تخریج الحدیث
«سنن ترمذي، رقم: 1371 . معجم طبراني كبير: 123/11 . ضعيف الجامع الصغير، رقم: 3435 . سلسلة ضعيفة، رقم: 1009 .»
Hadith No.: 466 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا شُعْبَةُ، نَا عَبْدِالْعَزِیْزِ بْنِ رَفِیْعٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ اَبِیْ مُلَیْکَةَ یَقُوْلُ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَلشُّفْعَةُ فِی الْعَبْدِ، وَفِیْ کُلِّ شَیْئٍ.
Translation: محمد سرور گوہر
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شفعہ غلام میں اور ہر چیز میں ہوتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 466]
تخریج الحدیث
«السابق»
Hadith No.: 467 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوْسٰی، نَا اَبُوْ حَمْزَةَ السَّکَرِیُّ، عَنْ عَبْدِالْعَزِیْزِ بْنِ رَفِیْعٍ، عَنْ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ: اَلشَّرِیْكُ شَفِیْعٌ، وَالشُّفْعَةُ فِیْ کُلِّ شَئْیٍٔ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شراکت دار حق شفعہ والا ہوتا ہے اور شفعہ ہر چیز میں ہوتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 467]
تخریج الحدیث
«السابق»