☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [454سے456]
مسند إسحاق بن راهويه
الكتب← مسند إسحاق بن راهويه← كتاب البيوع← احادیث: [454سے456]
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 454 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا سُفْیَانُ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ ابْتَاعِ طَعَامًا، فَلَا یَبِعْهٗ حَتَّی یَکْتَالَهٗ۔ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: لِمَ؟ قَالَ: اَ لَا تَرَاهُمْ یُبَایِعُوْنَ بِالذَّهَبِ وَالطَّعَامُ مُرْجًا؟.
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص غلہ خریدے تو وہ اسے فروخت نہ کرے حتیٰ کہ وہ اسے ناپ لے۔“ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: کیوں؟ فرمایا: کیا تم انہیں دیکھتے نہیں کہ وہ اشرفیوں (سونے) کے بدلے میں بیع کیا کرتے تھے جبکہ غلہ آنے کی ابھی امید ہی ہوتی تھی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 454]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب البيوع، باب بطلان بيع المبيع قبل القبض، رقم: 1525 . سنن ابوداود، كتاب البيوع، باب بيع الطعام قبل ان يستوفي، رقم: 3496 . سنن نسائي، رقم: 4597 . مسند احمد: 356/1 .»
حديث رقم: 455 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا سُفْیَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ، عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اَمَّا الَّذِیْ نَهٰی رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنْ یُّبَاعَ حَتَّی یُقْبَضَ، فَالطَّعَامُ۔ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَلَاَ اَحْسِبُ کُلَّ شَیٍٔ اِلَّا بِمَنْزِلَةِ الطَّعَامِ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قبضہ میں لینے سے پہلے جس چیز کی بیع سے منع فرمایا ہے، وہ صرف غلہ ہے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں ہر چیز کو غلے کے مقام پر ہی سمجھتا ہوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 455]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب البيوع، باب بطلان بيع المبيع قبل القبض . سنن ابوداود، رقم: 3497، رقم: 3497 . سنن ترمذي، رقم: 1291 . سنن ابن ماجه، رقم: 2227 .»
حديث رقم: 456 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَاقِ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ ابْتَاعَ طَعَامًا فَـلَا یَبِعْهٗ حَتَّی یَقْبِضَهٗ۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَاَحْسِبُ کُلَّ شَیْئٍ بِمَنْزِلَةِ الطَّعَامِ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص غلہ خریدے تو وہ اسے فروخت نہ کرے حتیٰ کہ اسے قبضے میں لے لے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں ہر چیز کو غلے کے مقام پر ہی خیال کرتا ہوں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 456]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب البيوع، باب الكيل على البائع والمعطي، سنن ابوداود، رقم: 3499، 3498، 3495، 9492 .»