☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
چوری کا مال خریدنے والے کا گناہ
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← خرید و فروخت کے احکام و مسائل← چوری کا مال خریدنے والے کا گناہ
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 447 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، نا سُفْيَانُ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنِ اشْتَرَى سَرِقَةً وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهَا سَرِقَةٌ فَقَدَ شَرَكَ فِي عَارِهَا وَإِثْمِهَا) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
اہل مدینہ کے ایک شخص نے کہا:، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے چوری کا مال خریدا جبکہ وہ جانتا ہے کہ وہ چوری کا مال ہے تو وہ اس کے عار اور گناہ میں برابر کا شریک ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 447]
تخریج الحدیث
«ضعيف الجامع الصغير، رقم: 5421 . مستدرك حاكم: 41/2 . ضعيف ترغيب وترهيب، رقم: 1074 .»
حدیث نمبر: 448 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى، نا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّ مَوْلًى لِلْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ شُرَحْبِيلُ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَنِ اشْتَرَى سَرِقَةً وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهَا سَرِقَةٌ فَقَدْ شَرَكَ فِي عَارِهَا وَإِثْمِهَا) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے یہ جانتے ہوئے کہ یہ چوری کا مال ہے چوری کا مال خریدا تو وہ اس کے عار اور گناہ میں برابر کا شریک ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 448]
تخریج الحدیث
«السابق: اس ميں مسلم بن خالد رنجي، صدوق كثير الاوهام هے . (تقريب التهذيب: 6625) شرحبيل مولي انصار بهي ضعيف هے . (تهذيب: 2764)»