☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع نہ کرے
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← خرید و فروخت کے احکام و مسائل← شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع نہ کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 439 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، نَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاؤُوْسٍ، عَنْ اَبِیْهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اَنَّه نَهٰی اَنْ یَّبِیْعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ، قَالَ: فَقُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُهٗ: لَا یَبِیْعُ حَاضِرٌ لِبَادٍ؟ قَالَ: لَا یَکُنْ لَهٗ سِمْسَارًا.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع کرے، راوی نے کہا کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ کے فرمان: ”شہری کسی دیہاتی کی طرف سے بیع نہ کرے۔“ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس کا ایجنٹ (بروکر) نہ بنے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البيوع /حدیث: 439]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب البيوع، باب هل بيع حاضر لباد الخ، رقم: 2158 . مسلم، كتاب البيوع، باب تحريم بيع الحاضر للبادي، رقم: 1521 . سنن ابوداود، رقم: 3439 . سنن نسائي، رقم: 4500 . سنن ابن ماجه، رقم: 2177 . مسند احمد، رقم: 368 .»