☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [427]
Musnad Ishaq ibn Rahawaih
Books← Musnad Ishaq ibn Rahawaih← روزوں کے احکام و مسائل← احادیث: [427]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 427 Musnad Ishaq ibn Rahawaih
اَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ عَمْرٍو الْحَضْرَمِیَّ یُحَدِّثُ عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اِنَّا مَعْشَرُ الْاَنْبِیَاءِ اُمِرْنَا اَنْ نُعَجِّلَ الْاِفْطَارَ، وَنُؤَخِّرَ السَّحُوْرَ، وَاَنْ نَقْبِضَ بِاِیْمَانَنَا عَلٰی شَمَائِلِنَا فِی الصَّلَاةِ.
Translation: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہم انبیاء (علہیم السلام اجمعین) کی جماعت ہیں، ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم (افطاری کا وقت ہوتے ہی) افطار کرنے میں جلدی کریں اور سحری کو مؤخر کریں اور یہ کہ ہم نماز میں اپنے دائیں ہاتھوں کے ساتھ بائیں ہاتھوں کو پکڑیں۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 427]
تخریج الحدیث
«صحيح ابن حبان، رقم: 1770 . سن كبري بيهقي: 238/4 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 2286 .»