☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [425سے426]
مسند إسحاق بن راهويه
الكتب← مسند إسحاق بن راهويه← كتاب الصوم← احادیث: [425سے426]
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 2
حديث رقم: 425 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا جَرِیْرٌ، عَنْ مَنْصُوْرٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَافَرَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِیْ رَمَضَانَ، فَصَامَ حَتَّی بَلَغَ عَسُفَانَ، ثُمَّ دَعَا بِاِنَاءٍ فِیْهِ شَرَابٌ، فَشَرِبَهٗ نَهَارًا لِیَرَاهُ النَّاسُ، ثُمَّ اَفْطَرَ، حَتَّی دَخَلَ مَکَّةَ۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: قَدْ صَامَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی السَّفَرِ وَاَفْطَرَ، فَمَنْ شَاءَ صَامَ، وَمَنْ شَاءَ اَفْطَرَ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رمضان میں سفر کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے روزہ رکھا حتیٰ کہ عسفان پہنچے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک برتن منگوایا اس میں مشروب تھا، پس آپ نے اسے دن کے وقت پیا تاکہ لوگ آپ کو دیکھ سکیں، پھر آپ نے (دوران سفر) روزہ نہ رکھا حتیٰ کہ مکہ میں داخل ہو گئے، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دوران سفر روزہ بھی رکھا ہے اور روزہ نہیں بھی رکھا، پس جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے نہ رکھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 425]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب المغازي، باب غزوة الفتح فى رمضان، رقم: 4275 . مسلم، كتاب الصيام، باب جواز الصوم والفطر الخ، رقم: 1113 . سنن ابوداود، رقم: 2404 . سنن نسائي، رقم: 2314 . سنن ابن ماجه، رقم: 1661 .»
حديث رقم: 426 مسند إسحاق بن راهويه
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَةَ، عَنْ عَبْدِالْکَرِیْمِ الْجَزَرِیِّ، وَوَکِیْعٍ، عَنْ سُفْیَانَ، عَنْ عَبْدِالْکَرِیْمِ الْجَزَریِّ عَنْ طَاؤُوْسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَا نَعِیْبُ عَلٰی مَنْ صَامَ فِی السَّفَرِ، وَلَا عَلٰی مَنْ اَفْطَرَ، زَادَ وَکِیْعٌ: قَدْ صَامَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی السَّفَرِ وَاَفْطَرَ.
الترجمة: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: ہم سفر میں روزہ رکھنے والے اور روزہ نہ رکھنے والے پر اعتراض نہیں کرتے تھے۔ وکیع رحمہ اللہ نے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سفر میں روزہ رکھا اور روزہ نہیں بھی رکھا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 426]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الصيام، باب جواز الصوم الفطر فى شهر رمضان للمسافر، انظر ما قبله»