☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز تہجد اور محرم کے روزوں کی فضیلت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← روزوں کے احکام و مسائل← نماز تہجد اور محرم کے روزوں کی فضیلت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 410 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَرْفَعُهُ أَنَّهُ سُئِلَ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ؟ وَأيُّ الصَّيَامِ أَفْضَلُ بَعْدَ صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ: ( (أَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلُ الصَّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا گیا: فرض نماز کے بعد کون سی نماز افضل ہے؟ ماہ رمضان کے روزے کے بعد کون سا روزہ افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نماز کے بعد آدمی کا رات کے آخری تہائی حصے میں نماز پڑھنا اور ماہ رمضان کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 410]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الصيام، باب فضل صوم المحرم، رقم: 1163 . سنن ابوداود، كتاب الصيام، باب فى صول المحرم، رقم: 2429 . سنن ترمذي، رقم: 438 . سنن ابن ماجه، رقم: 1742 . مسند احمد: 302/2 .»
حدیث نمبر: 411 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ، نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُمَيْدِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (أَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْمَكْتُوبَةِ صَلَاةُ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلُ الصَّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نماز کے بعد افضل نماز، نماز تہجد ہے اور ماہ رمضان کے روزے کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 411]
تخریج الحدیث
«السابق»