☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
روزوں کا اجر اور فضیلت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← روزوں کے احکام و مسائل← روزوں کا اجر اور فضیلت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 403 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَقُولُ اللَّهُ: يَا ابْنَ آدَمَ، كُلُّ الْعَمَلِ كَفَّارَةٌ إِلَّا الصَّوْمَ هُوَ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ فرماتا ہے، ابن آدم! روزے کے علاوہ ہر عمل کفارہ ہے، وہ (روزہ) میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں کستوری کی خوشبو سے بہتر ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 403]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب التوحيد، باب ذكر النبى صلى الله عليه واله وسلم الخ، رقم: 7538 . مسلم، كتاب الصيام، باب فضل الصيام، رقم: 1151 . سنن نسائي، رقم: 2211 . مسند احمد: 393/2 .»
حدیث نمبر: 404 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
محمد بن زیاد نے بیان کیا، میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی مثل بیان کرتے ہوئے سنا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 404]
تخریج الحدیث
«السابق»