☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ماہِ رمضان کی فضیلت
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← روزوں کے احکام و مسائل← ماہِ رمضان کی فضیلت
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 394 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَيُّوبَ، يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُ أَصْحَابَهُ يَقُولُ: ( (جَاءَكُمْ رَمَضَانُ شَهْرٌ مُبَارَكَ فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ، يُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَيُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَحِيمِ، وَتُغَلُّ فِيهِ الشَّيَاطِينُ، فِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ، مَنْ حُرِمَ خَيْرَهَا فَقَدْ حُرِمَ) ) .
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو خوشخبری سناتے ہوئے یوں فرمایا کرتے تھے: ”بابرکت ماہ رمضان تمہارے پاس آیا ہے، اللہ نے اس کا روزہ تم پر فرض کیا ہے، اس میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، شیاطین کو طوق پہنا دیئے جاتے ہیں، اس میں ایک رات (شب قدر) ہزار مہینوں (کی عبادت) سے بہتر ہے، جو اس کی خیر و بھلائی سے محروم رہا تو وہ (ہر لحاظ سے) محروم رہا۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 394]
تخریج الحدیث
«سنن نسائي، كتاب الصيام، باب ذكر الاختلاف على معمر، رقم: 2106 . صحيح الجامع الصغير، رقم: 455 . صحيح ترغيب وترهيب، رقم: 999 . مسند احمد: 525/2 .»
حدیث نمبر: 395 مسند اسحاق بن راہویہ
أَخْبَرَنَا الثَّقَفِيُّ، نا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ( (قَدْ جَاءَكُمْ رَمَضَانُ شَهْرٌ مُبَارَكٌ) ) ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس رمضان کا بابرکت مہینہ آیا ہے۔“ پس حدیث سابق کے مثل روایت کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 395]
تخریج الحدیث
«تقدم تخريجه: 1»