☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
طوافِ قدوم کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنا
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل← طوافِ قدوم کے پہلے تین چکروں میں رمل کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 389 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا عَبْدُالرَّزَّاقِ، نَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ خُثَیْمٍ، عَنْ اَبِی الطُّفَیْلِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ عُمْرَةَ الْحُدَیْبِیَّةِ قَالَ: اِنَّهُمْ سَیَرَوْنَکُمْ غَدًا فَلْیَرَوْا بِکُمْ جِلْدًا، قَالَ: فَسَعَی رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ، وَسَعَوْا مَعَهٗ حَتَّی بَلَغُوْا الرُّکْنَ الْیَمَانِّیْ، ثُمَّ مَشَوْا حَتَّی بَلَغُوْا الْحَجَرَ الْاَسْوَدَ، ثُمَّ سَعَوْا حَتَّی بَلَغُوْا الرُّکْنَ الْیَمَانِّی۔ فَفَعَلَ ذٰلِكَ ثَـلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ مَشٰی اَرْبَعًا.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عمرہ حدیبیہ کے لیے تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (مشرک) کل تمہیں دیکھیں گے، تو وہ تم میں قوت و سختی دیکھیں۔“ راوی نے بیان کیا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تیز چلے اور وہ بھی آپ کے ساتھ تیز تیز چلے حتیٰ کہ وہ رکن یمانی تک پہنچے، پھر عام چال چلے حتیٰ کہ حجر اسود تک پہنچ گئے، پھر تیز چلے حتیٰ کہ رکن یمانی تک پہنچے، آپ نے تین بار (تین چکروں میں) اس طرح کیا اور پھر چار چکر عام چال چل کر لگائے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 389]
تخریج الحدیث
«سنن ابوداود، كتاب المناسك، باب الرمل، رقم: 1889 . سنن ابن ماجه، كتاب المناسك، باب الرمل حول البيت، رقم: 2953 . قال الشيخ الالباني: صحيح . مسند احمد: 314/1 .»