☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مزدلفہ سے منیٰ کی طرف روانگی کا بیان
مسند اسحاق بن راہویہ
کتب← مسند اسحاق بن راہویہ← اعمال حج اور اس کے احکام و مسائل← مزدلفہ سے منیٰ کی طرف روانگی کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 352 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا عِیْسَی بْنُ یُوْنُسَ، نَا ابْنُ جُرَیْجٍ، اَخْبَرَنِی عُبَیْدُاللّٰهِ بْنُ اَبِیْ یَزِیْدَ، اَنَّهٗ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُوْلُ: کُنْتُ فِیْمَنْ قَدِمَ رَسُوْلُ اللِّٰه صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فِی الثِّقْلِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (مزدلفہ کی رات) اپنے اہل خانہ کے جن افراد اور سامان کو (منیٰ) بھیج دیا تھا میں بھی ان میں شامل تھا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 352]
تخریج الحدیث
«بخاري، كتاب الحج، باب من قدم ضعفة اهله بليل، رقم: 1671 . مسلم، كتاب الحج، باب استحباب تقديم دفع الضعفة الخ، رقم: 1293 . سنن ابوداود، رقم: 1939 . سنن نسائي، رقم: 3033»
حدیث نمبر: 353 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ، وَاخْبَرَنِیْ عَطَاءٌ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَذِنَ لِلنَّاسِ فِی النُّزُوْلِ مِنْ جَمَعٍ اِلٰی مِنًی، آخِرَ اللَّیْلِ.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
جناب عطاء رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو رات کے آخری حصے میں مزدلفہ سے منیٰ کی طرف کوچ کرنے کی اجازت دی۔ نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو جبکہ وہ بچے تھے (رات ہی کو مزدلفہ سے) بھیج دیتے تھے حتیٰ کہ وہ انہیں فجر کی نماز منیٰ میں پڑھاتے تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 353]
تخریج الحدیث
«اسناده مرسل وقد صح موصولاً انظر بخاري، كتاب الحج، باب من قدم ضعفة اهله بليل، رقم: 1594 و مسلم، كتاب الحج باب استحباب تقديم دفع الضعفة من النساء غير هن . . رقم: 300»
حدیث نمبر: 354 مسند اسحاق بن راہویہ
اَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ، وَاَخْبَرَنِیْ نَافِعٌ، اَنَّ ابْنَ عُمَرَ یَبْعَثُ بَنِیْهِ وَهُمْ صِبْیَان، حَتَّی یُصَلُّوْا بِهِمْ صَلَاةَ الصُّبْحِ بِمِنًی.
اردو ترجمہ: محمد سرور گوہر
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اپنے بیٹے کو جبکہ وہ بچے تھے (رات ہی کو مزدلفہ سے) بھیج دیتے تھے حتیٰ کہ وہ انہیں فجر کی نماز منیٰ میں پڑھاتے تھے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب المناسك/حدیث: 354]
تخریج الحدیث
«مسلم، كتاب الحج، باب استحباب تقديم دفع الضعفة الخ، رقم: 1295 . صحيح ابن خزيمه، رقم: 2871 . سن كبري بيهقي: 123/5»